بھارت کا جنگی جنون جاری براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل پہلے ہی فوج کے حوالے کیاجاچکا،آزمائشی بنیادوں پر 32واں تجربہ تھا


Online July 30, 2012
میزائل پہلے ہی فوج کے حوالے کیاجاچکا،آزمائشی بنیادوں پر 32واں تجربہ تھا, فوٹو فائل

KARACHI: بھارت نے اپنی ملکی ساختہ میزائل تیاری کی صلاحیتوںکو فروغ دینے کی کوشش کے سلسلے میں براہموس سپرسونک کروز میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 290کلومیٹرتک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا تجربہ اڑیسہ کے ساحلی علاقے چندی پور میں ٹیسٹ رینج سے کیاگیا۔

براہموس کروز میزائل پہلے ہی فوج کے حوالے کیاجاچکا ہے، یہ اس کا آزمائشی بنیادوں پر 32واں تجربہ تھا،میزائل کو نئے جدید سسٹمز سے لیس کیاگیا ہے ،حکام کاکہنا ہے کہ تجربے کا مقصد پیداوار میں استحکام لانے کے لیے بھارتی صنعت کی جانب سے متعارف کرائے گئے کچھ نئے سب سسٹمز کا اندازہ لگانا تھا، انھوں نے مزید بتایا کہ میزائل میں ایسے 25سے زائد سسٹم شامل کیے گئے ہیں،ڈائریکٹر آئی پی آر ایم وی کے وی پرساد کا کہنا تھا کہ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں