مالی میں شدت پسندوں پر بمباری جاری لڑائی میں 11فوجی ہلاک

فرانسیسی طیاروں کی کارروائی کے بعد شدت پسندشہرگاؤسے فرار، اسلحہ ڈپوتباہ، شدت پسندکمانڈرایازکی ہلاکت کی اطلاعات.


AFP January 14, 2013
افریقی اتحادکے 3,300فوجی مالی پہنچ چکے ہیں،فرانس مقبوضہ علاقوں سے شدت پسندوں کوبیدخل کرنے میں افریقی فوج کی مدد کررہاہے. فوٹو: اے ایف پی

مغربی افریقہ کے ملک مالی میں فرانسیسی طیاروں نے اتوارکے روز شدت پسندوں کے زیرقبضہ شہرگاؤمیں شدت پسندوں کے مراکزپرشدید بمباری کی شدت پسندوں کے مراکزاوراسلحہ ڈپوؤں کونشانہ بنایاگیا۔

اطلاعات کے مطابق بمباری سے شدت پسندوں کے مراکزتباہ اوروہ خود شہرسے فرارہوگئے ۔ فرانس مالی میں شدت پسندوں کے مقبوضہ علاقوں سے انھیں بیدخل کرنے کیلیے افریقی فوج کی مدد کررہاہے۔ اس وقت افریقی اتحادکے 3,300فوجی مالی کی فوج کی مددکیلیے وہاں پہنچ چکے ہیں۔

03

مالی کے صدرکے دفترسے جاری ایک بیان کے مطابق کونامیں شدت پسندوں کے ساتھ زمینی جنگ میں اتوارکو مالی کی سرکاری فوج کے 11 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔ادھرشدت پسندوں کے لیڈرایاز اگ غالی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھرمالی کے وزیراعظم الجزائرکی طرف سے اس جنگ میں واضح حمایت کے اعلان کے بعد الجیریاپہنچ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں