کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں کا علاج حکومت سندھ کرائیگی ڈاکٹر صغیر

تیمارداروں کوبھی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں، اسپتال انتظامیہ کو ہدایت.


Staff Reporter January 14, 2013
زخمیوں کی فہرست جاری کردی،ای ڈی اوہیلتھ کراچی کو نگراں مقرر کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی منتقل کیے جانے والے کوئٹہ بم دھماکے میں زخمیوں کے علاج معالجے پرکوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے اور ان زخمیوں اور انکے تیماداروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ای ڈی اوہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کوزخمیوںکے علاج کی نگرانی کیلیے مقررکیاگیاہے،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیر نے بتایاکہ ان زخمیوںکولیاقت نیشنل اورآغاخاں اسپتال منتقل کیاگیا ہے ان کے علاج معالجے پر ہونے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی اس سلسلے میں دونوں اسپتالوں کی انتظامیہ کوبھی آگاہ کردیا گیا۔

06

انھوں نے بتایاکہ کوئٹہ سے مزید زخمیوںکی منتقلی کے انتطامات مکمل کرلیے ہیں، مزید زخمیوں کو ڈاؤیونیورسٹی کے اوجھا کیمپس منتقل کیا جائے گا۔دریں اثنا ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے بتایاکہ زخمیوںکی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں