آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
شان ٹیٹ کو کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز بھی حاصل ہے
آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔
34 سالہ پیسر نے مسابقتی کرکٹ میں اپنا آخری میچ بگ بیش 17-2016 میں ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلا تھا۔ انجریز سے بھرپور کیریئر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مزید چند سال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن کھیل تیز تر ہو رہا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ مقابلہ مشکل محسوس ہو رہا ہے، میری فارم بھی ٹھیک نہیں تو اس صورت میں سرجری کروا کر کھیلنے کا رسک بھی نہیں لے سکتا، میرے خیال سے جب آپ فیلڈ میں اتنا وقت نہیں گزار رہے جتنا گزارنا چاہیے تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا ہی بہتر ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کا پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان
پیسر نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ایشز 2005 میں انگلینڈ کیخلاف نوٹنگھم میں کیا لیکن وہ صرف تین ٹیسٹ ہی کھیل پائے جس میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے انٹرنیشنلز میں 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے 35 میچز میں 23.56 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 28 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ شان ٹیٹ کو کرکٹ کی تایخ میں دوسری تیز ترین گیند کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔