طاہر القادری کے مطالبات ماننے میں تاخیر کرکے فضاب خرزانہ کی جائے الطاف حسین

کہیں تاخیرسے لانگ مارچ ملک گیراحتجاج کی شکل اختیارنہ کرلے،جائزمطالبات ماننے میں ہی ملک اور جمہوریت کی فلاح وبقاہے

وزیراعظم نے شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرکے دانشمندی کامظاہرہ کیا،تاخیر نہ ہوتی توملک گیراحتجاج نہ ہوتا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے مطالبہ کیاہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تمام جائزمطالبات کوفوری تسلیم کیاجائے ۔

لانگ مارچ میں رکاوٹیں پیدانہ کی جائیں اورطاہرالقادری کے جائزمطالبات تسلیم کرنے میں رکاوٹیں یاتاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں اسی میں ملک اورجمہوریت کی فلاح وبقاہے،سانحہ کوئٹہ سے پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں تاخیرکی طرح طاہرالقادری کے جائزمطالبات ماننے میں تاخیرکرکے فضامزیدخراب نہ کی جائے،کہیں ایسانہ ہوکہ طاہرالقادری کایہ لانگ مارچ سانحہ کوئٹہ کی طرح ملک گیر احتجاج کی شکل اختیارکرلے۔




الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم راجاپرویزاشرف نے سانحہ کوئٹہ کے شہداکے سوگواروں کی جانب سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کی برطرفی اورگورنرراج کے نفاذکے مطالبے کوتسلیم کرنے کی یقین دہانی کرواکردانشمندی کاثبوت دیاہے۔الطاف حسین نے کہاکہ کاش حکومت شہداکے سوگوارلواحقین کے مطالبات پہلے ہی منظورکرلیتی توانتہائی سخت سردی اوربارش میں غمزدہ سوگوارمیتوں کولیکر 50گھنٹوں سے سڑکوں پرنہ بیٹھے ہوتے اورغمزدہ خاندانوں کے دکھوں میں مزیداضافہ نہیں ہوتا۔انھوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے شہداکے سوگواروں کے مطالبات کی منظوری میں تاخیرکی وجہ سے آج ملک کے چپے چپے میںاحتجاج ہورہاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story