بھارت کو ٹیسٹ سیریز میں فتح کیلیے 87 رنز درکار

چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لے گی


Sports Desk March 27, 2017
چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لے گی . فوٹو : اے پی

بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف میچ اور سیریز میں فتح حاصل کرنے کیلیے 10 وکٹ پر 87 رنز درکار ہیں۔

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی اوربھارت کو فتح کیلیے 106 رنز کا ہدف دیا۔ گلین میکسویل 45 اور میتھیو ویڈ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے امیش یادیو، رویندرا جدیجا اور ایشون نے 3,3 جب کہ بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر بغیر کوئی وکٹ کھوئے 19 رنز بنا لیے جب کہ انہیں فتح کیلیے مزید87 رنز درکار ہیں، لوکیش راہول 13 اور مرلی وجے 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دھرم شالا ٹیسٹ میں بھارت نے 6 وکٹ پر 248 رنز بنا لیے

قبل ازیں بھارت نے 6 وکٹ پر 248 رنز سے پہلی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 332 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ رویندرا جدیجا 63، لوکیش راہول 60، چتیشور پجارا 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 5، پیٹ کمنز نے 3 جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور اسٹیو اوکیف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی۔ چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ چوتھا اور آخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز میں بھی کامیابی حاصل کر لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں