وزیراعظم کا حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹمیٹرو بس اوریونیورسٹی بنانے کا اعلان

وزیراعظم نے شہر میں یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا


ویب ڈیسک March 27, 2017
وزیراعظم نے شہر میں یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، فوٹو؛ اے پی پی

وزیراعظم نوازشریف نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت میٹرو بس اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے حیدرآباد پہنچے جہاں کنونشن سے خطاب میں انہوں نے حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے، آئندہ سال میٹرو بس سروس چلانے اور شہر کے بلدیاتی نمائندوں کے لیے 50 کروڑ روپے سمیت یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے بھی فوری طور پر 100 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے اقتدار کے مزے لوٹے عوام ان سے سوال کریں، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لیے ہیلتھ کارڈ کا تحفہ لے کر آیا ہوں، اب ٹھٹھہ کی طرح یہاں بھی اُن غریبوں کا علاج مفت ہوگا جو صرف علاج کے لیے اپنا سب کچھ بیچ دیتے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کینسر جیسے موذی مرض کا علاج بھی کرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا جو بات کرتا ہوں اسے پورا بھی کرتا ہوں، ہم کراچی سے حیدرآباد تک 6 رویا سڑک بنارہے ہیں اوراس سڑک کو حیدرآباد سے سکھر تک لے جائیں گے جب کہ حیدرآباد کے پسماندہ دیہاتوں میں جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی بھی آئے گی اور وہاں گیس بھی لاکر دکھاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں