کنٹرول لائن کے 2سیکٹروں پر پاک بھارت جھڑپیں جاری فلیگ میٹنگ آج ہوگی

دراندازی میںناکامی پرپاکستان نے5چوکیوںکونشانہ بنایاجس پرجھڑپوںکاآغازہوا،کرنل پالتا


AFP/Numaindgan Express January 14, 2013
مینڈھرسیکٹرمیںدونوں ممالک کے فوجی حکام کااجلاس ہوگا،عسکری ذرائع،بس سروس معطل ہونے سے100سے زائدمسافرآرپارپھنس گئے فوٹو: رائٹرز

لائن آف کنٹرول پربٹل اورتتہ پانی سیکٹروں میں پھر فائرنگ اورگولہ باری کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

لوگ گھروںمیںمحصورہوگئے، کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میںخوف وہراس کی کیفیت ہے، دونوںممالک میںکشیدگی برقرارہے، سرحدی حکام کے درمیان آج فلیگ میٹنگ ہوگی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیکٹر بٹل اور تتہ پانی میں فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ پھر جاری ہو گیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آکر درہ شیر کا ایک طالب علم ارسلان شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونچھ سیکٹر میں جھڑپ ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل آرکے پالتا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے 5 چوکیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو رات بھر جاری رہا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے اس وقت فائرنگ شروع کی جب دراندازوں کے ایک گروپ کو اندردھکیلنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

09

اسکے بعد دونوں سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جو 4 گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیںہوئیں۔ بی بی سی نے بتایا ہے کہ پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق پاک بھارت فوجوں میں جھڑپوں سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کے باعث آج دونوں فوجوں کے درمیان ایل اوسی پر بریگیڈیئر سطح کا اجلاس ہوگا۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہا کہ یہ لوکل کمانڈر میٹنگ ہے۔ بھارتی فوج کے ایک اورترجمان کرنل جگدیپ دھائیا نے کہا کہ لوکل کمانڈرز کا یہ اجلاس مینڈھر میں ہوگا جہاں دونوں فوجوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد منقسم کشمیریوں کیلیے شروع کی گئی کارروان امن بس سروس معطل ہونے سے 100 سے زائد مسافر سفری دستاویزات کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے آر پار پھنس کر رہ گئے ہیں۔ دریںاثنا شہریوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے 14 جنوری کو یوم مذمت منا نے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کشمیری قیادت سے مطالبہ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر احتجاج ریکارڈ کرائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی تسلط کے خاتمے اور آزادی کے لیے کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں