ترکی کی مشہورسیریل’آسی‘آج سے’ایکسپریس‘پرپیش کی جائیگی

60ممالک میںدھوم مچانے والی ’آسی‘اب روزانہ پاکستانی ناظرین کومسحورکریگی


Express Desk January 14, 2013
60ممالک میںدھوم مچانے والی ’آسی‘اب روزانہ پاکستانی ناظرین کومسحورکریگی۔ فوٹو: فائل

'ایکسپریس' اپنے کروڑوں ناظرین کے لیے آج سے دومنفرد اور دلچسپ پروگرام پیش کر رہا ہے۔

پہلا پروگرام ترکی کی مشہور زمانہ سیریل 'آسی' ہے اور دوسرا ہے 'نہ بولے تم، نہ میں نے کچھ کہا!' ترکی کی سیریل 'آسی' چینل کینل D پر ہلچل مچانے کے بعد اب پاکستان کے ناظرین کو مسحور کریگی۔ 'ایکسپریس' کے کروڑوں ناظرین اس کی اردو ڈبنگ آج سے ہر روز، رات ساڑھے 10 بجے ملاحظہ کر سکیں گے۔ 80 سے زائد اقساط پر مشتمل 'آسی' کا دورانیہ 40 منٹ ہوگا۔ 'آسی' اردو کے علاوہ عربی، فارسی، یونانی، صومالی، روسی اور انگریزی زبانوں میںڈب ہو کر سعودی عرب، مصر، شام، اردن اور لیبیا سمیت تقریباً 60 ممالک میں دھوم مچا کر مقبول ترین سیریل کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

اسے ترکی سے خریدی جانیوالی پہلی سیریل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ترکی کے حسین ودلفریب شہر انطاکیہ میں فلمائی گئی 'آسی' کی کہانی مرکزی کرداروں آسی اور دیمیر کے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ آسی کی آغا فیملی انطاکیہ کی زراعت میں نمایاں مقام کی حامل ہے اور زراعت ان کے خاندان میں غیر معمولی اہمیت کی حامل! دیمیرکی ماں(ایمن) اورخالہ(سہیلا) آغا صاحب کے فارم پر ملازم تھیں۔ حالات سے تنگ ایمن نے دریائے آسی میں خود کشی کرلی۔ برسوں بعد دیمیر کامیاب بزنس میں بن کر انطاکیہ لوٹا توایک حسین اتفاق کے تحت آسی کو ڈوبنے سے بچالیا۔لیکن یہ حسین اتفاق گزرے دنوں کی تلخیاں جگا دیتا ہے۔

10

 

جوں جوں کہانی آگے بڑھتی ہے، آغا اور دیمیر گھرانوں کے درمیان ماضی کے کچھ اور رشتے بھی سامنے آتے ہیں۔اسی دوران دیمیر کی خالہ کے لوٹ آنے پر مزید پرانے راز افشا ہوکر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ جبکہ دوسرا پروگرام ہے 'نہ بولے تم، نہ میں نے کچھ کہا' کاسیزن ٹو! یہ نام ایکسپریس ناظرین کیلیے نیا نہیں۔ جب اس پروگرام کے خاتمے کا اعلان ہوا تو کروڑوں ناظرین کی ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ہر ایک کی بس یہی فرمائش تھی کہ اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔

اس کی مقبولیت اور پسندیدگی کا یہ عالم دیکھتے ہوئے 'ایکسپریس' نے فیصلہ کیا کہ اسکا سیزن ٹو شروع کیا جائے۔ چنانچہ آج سے 'ایکسپریس' کے ناظرین اپنا پسندیدہ سوپ پیر تا جمعہ اپنے اسکرین پر دوبارہ دیکھ سکیں گے۔اسکی کہانی وہیں سے آگے بڑھے گی جہاں سیزن ون میں ختم ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔