لانگ مارچابتدامیں 13ہزارکارکن شریک ہوئے سرکاری رپورٹ

قادری،بیٹے قیادت کرتے رہے،اسلام آبادتک 30ہزارتعدادہوسکتی ہے،رپورٹ ارسال


Numainda Express January 14, 2013
قادری،بیٹے قیادت کرتے رہے،اسلام آبادتک 30 ہزار تعداد ہوسکتی ہے،رپورٹ ارسال

حکومت پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کوطاہرالقادری کے لانگ مارچ کے حوالے سے جامع رپورٹ بھجوادی ہے جس میںکہاگیاہے کہ طاہرالقادری13ہزار کارکنوں کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوئے ۔

مارچ میں ابتدائی طور پر3سوگاڑیاں شامل تھیں ، طاہر القادری اور ان کے بیٹے الگ الگ گاڑیوں میں بیٹھ کرمارچ کی قیادت کرتے رہے ،ان کی سیکیورٹی کیلیے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز پر مشتمل8 گاڑیاں موجودرہیں ، طاہر القادری کی حفاظت کیلیے جیمرز کا استعمال بھی کیا گیا ۔

11

راولپنڈی اوروفاقی پولیس کی اسپیشل برانچ نے بھی اعلیٰ حکام کو رپورٹس بھیجی ہیں جن میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد سے5 ، راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں سے10 سے 15 ہزار کارکن مارچ میں شریک ہوسکتے ہیں، اسلام آباد پہنچنے تک مارچ کے شرکاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 20 سے 30 ہزار ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں