وزیراعظم فساد پھیلانے حیدرآباد آئے مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کی سیاسی بات کی ان کے اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک March 27, 2017
وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کی سیاسی بات کی ان کے اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حیدر آباد میں بدنیتی پر کیے گئے اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں وہ فساد پھیلانے حیدرآباد آئے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم نے حیدر آباد میں جو اعلانات کیے وہ بدنیتی پرمبنی ہیں، انہوں نے شہر میں یونیورسٹی قائم کرنے کی بھی سیاسی بات کی ہے لہٰذا ان اعلانات کی کوئی اہمیت نہیں، نوازشریف اپنے دونوں ادوار میں حیدر آباد میں کیوں نہیں آئے، بس ایک بار فساد پھیلانے آئے، اب اعلانات سے کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے 5 یا 10 کروڑروپے کے اعلانات کیے ہیں وہ جب ملیں گے تو دیکھیں گے لیکن پہلے سندھ والوں کی بنیادی ضروریات پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا سندھ میں کوئی وجود نہیں، سندھ صرف پیپلزپارٹی کا ہے جسے کوئی فتح نہیں کرسکتا اور ناکامی کامنہ دیکھنے والے پیپلزپارٹی کامقابلہ نہیں کرسکتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم کا حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ،میٹرو بس اوریونیورسٹی بنانے کا اعلان

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری پر تنقید کرنا (ن) لیگ کو زیب نہیں دیتا، ہم ہر دور میں کاغذی شیر کے سامنے کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پرمخصوص لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے اور (ن) لیگ صرف مخصوص لوگوں کی ترجمان ہے کیوں کہ یہ مفاد پرستوں کی جماعت ہے وہ علاقائی جماعت ہے اور ان کی علاقائی سوچ ہے، ہمارے اور (ن) لیگ کے رویئے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے انتخاب آئیں گے حیرت انگیز اتحاد بنیں گے، میرا نوازشریف سے سوال ہے کہ پچھلے انتخاب میں جو اتحادی بنائے تھے وہ اب کہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |