پنجاب میں نئے صوبے بنانے کا اعلان 20 جنوری کو متوقع

نئے صوبوں کی حمایت ن لیگ کی مجبوری بن گئی، بیشتر سیاسی پارٹیوں نے اتفاق کرلیا


News Agencies January 14, 2013
نئے صوبوں کی حمایت ن لیگ کی مجبوری بن گئی، بیشتر سیاسی پارٹیوں نے اتفاق کرلیا فوٹو : فائل

بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نئے صوبوں کے پارلیمانی کمیشن کی مدت میں توسیع جلد کردیں گی ،پیپلز پارٹی ،ن لیگ،ق لیگ ،جے یو آئی (ف)،جماعت اسلامی، بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی اورتحریک بحالی صوبہ بہاولپور( درانی) کا جنوبی پنجاب میں 2صوبوں کے قیام پر اتفاق ہوگیاہے ۔

04

آئی این پی نے بتایا کہ مسلم لیگ (ف) اور صادق گڑھ پیلس کے ذرائع کے مطابق بہاولپور صوبہ بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے بارے میںدھماکا خیز اعلان 20 جنوری کو متوقع ہے ۔نئی سیاسی ڈویلپمنٹ کے تناظر میں بہاولپور صوبہ رحیم یار خان،راجن پور، بہاولپور،بہاولنگر، لودھراںاوروہاڑی کے علاقوں پر مشتمل ہوگا۔سرائیکی صوبے میںملتان،ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن شامل ہوںگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں