عباس شریف کا سوئم صدر امارات اور دیگرشخصیات کی شرکت

صدر زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزرأ فاروق نائیک، امین فہیم اور احمد مختار بھی شریک ہوئے


Numainda Express January 14, 2013
صدر زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزرأ فاروق نائیک، امین فہیم اور احمد مختار بھی شریک ہوئے فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے چھوٹے بھائی عباس شریف کا سوئم گزشتہ روز رائیونڈ میں ہوا۔

دعا جماعت اہل سنت کے ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کرائی، نواز شریف کے قریبی عزیز میاں یوسف عزیز نے نہایت خوش الحانی سے تلاوت کلام پاک کی، صاحبزادہ پیر امین الحسنات نے خصوصی خطاب کیا، رسم قل میں بیوروکریٹوں، ججوں، صحافیوں کے علاوہ سابق صدر رفیق تارڑ، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار، خواجہ آصف، سعد رفیق، مشاہداللہ ، رانا اقبال، رانا ثنا اللہ، سرتاج عزیز، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، غلام دستگیر خان، خرم دستگیر، جنرل (ر) عبدالقادربلوچ، پرویزرشید، ذوالفقار کھوسہ، سیف کھوسہ، دوست محمد کھوسہ و دیگر شریک ہوئے۔

06

ختم قل میں پیپلزپارٹی کی طرف سے صدر آصف زرداری کی ہدایت پر وفاقی وزرأ فاروق ایچ نائیک، مخدوم امین فہیم، احمد مختار پر مشتمل وفد نے خصوصی شرکت کی، تحریک انصاف سے خورشید احمد قصوری، مسلم لیگ ہم خیال سے سلیم سیف اللہ خان نے بھی اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی۔این این آئی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان ، دبئی کے حکمران پرنس خلفان ، متحدہ عرب امارا ت کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا النوئمی، سعودی عرب کے سفیر ابراہیم عبد العزیز الغدیر ، وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی بھی شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں