محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی لہرکے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

كراچی میں یكم اپریل سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور مئی جون میں گرمی اپنے عروج پر ہوگی، قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک March 27, 2017
كراچی میں یكم اپریل سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور مئی جون میں گرمی اپنے عروج پر ہوگی، قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ، فوٹو؛ فائل

محكمہ موسمیات كے قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا ہے كہ کراچی میں اپریل سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔

ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا كہ كراچی میں 2015 میں ہیٹ ویوز كی لہر میں كئی ہلاكتیں ہوئیں لہٰذا متعلقہ اداروں كو پیشگی منصوبہ بندی تیار كرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ كی وجہ سے دنیا كے مختلف ممالك میں گرمی كی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ كراچی میں یكم اپریل سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور مئی جون میں گرمی اپنے عروج پر ہوگی، اس دوران محكمہ موسمیات موسم گرما میں ہونے والی تبدیلیوں پر كڑی نظر ركھے گا، اگر ہیٹ ویوز كا امكان ہوا تو محكمہ موسمیات كی جانب سے تین روز قبل الرٹ جاری كردیا جائے گا تاكہ متعلقہ ادارے اور شہری حفاظتی اقدامات كرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |