بلوچستان کامسئلہ فوری طورپرحل کیا جائے پرویزمشرف

اسلام کے نام پردہشتگردی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں،کراچی میںدھرنے کے شرکاسے خطاب


Staff Reporter/staff Reporter January 14, 2013
آج ملک میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ قابل مذمت ہے، سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہارتعزیت۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ پرویزمشرف نے کہاہے کہ اسلام کے نام پردہشت گردی پھیلا نے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔

بلوچستان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے چاہے وہاں گورنرراج لگایا جائے یا ایف سی کواختیارات دیے جائیں،عوام کوتحفظ ملنا چاہیے۔ اتوار کو نمائش چورنگی کراچی میں دھرنے کے شرکاسے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میںآپ لوگوں کا بہت احترام کرتا ہوں۔

12

آج آپ لوگوں سے خطاب کرتے وقت بہت رنج اورغم میں ہوں،آج ملک میں جوکچھ ہورہا ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے، میری تمام ہمدردی آپ لوگوں کیساتھ ہیں۔انھوں نے کہاکہ کوئٹہ دھماکوں میں جوافراد شہیدہوئے ہیںمیں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہوںاوراس واقعے کی سخت مذمت کرتاہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں