تھرپارکرمیں مزید 13مورمرگئےتعداد106ہوگئی
چھاچھرومیں 2نایاب ہرنوں کے ساتھ پکڑے جانے والے 3افرادکورشوت لے کرچھوڑ دیاگیا
تھرپارکرمیں موروں میں بیماری سے ہلاکتوںکاسلسلہ جاری ہے،22ویں روزبھی مزید13مور مرگئے جس کے بعدمرنے والے موروںکی تعداد106 ہوگئی، مٹھی کے گائوں بہوپھارمیں ایک،راجپارمیں 2، ہمیرابھ میں2اوربھیل میں مزید8مورہلاک ہوگئے۔
دیگردیہات میں بھی سیکڑوں موررانی کھیت بیماری میں مبتلاہیں۔محکمہ وائلڈلائف کی دو ٹیمیں ماہر ڈاکٹرکے بغیر علاقے آئی ہیں،موروں کی اتنی بڑی تعدادمیں ہلاکتوںکے باوجود محکمہ وائلڈلائف نے ٹیموں میں اضافہ نہیںکیاگیا۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈلائف کے عملے نے چھاچھرومیں نایاب ہرنوںکے ساتھ پکڑے جانے والے3افرادپکڑاتاہم مبینہ طورپربھاری رشوت لے کر انہیں رہاکردیا۔وزیروائلڈلائف سندھ نے مٹھی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیاتھاکہ ایک ہرن پکڑنے پردیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ہوگالیکن وزیرموصوف کادعویٰ دھرا رہ گیا۔