لوڈشیڈنگ شہباز شریف ٹوپی ڈرامہ کررہے ہیں نائب وزیراعظم

شجاعت کے فارمولے پر عمل کیا ہوتا تو ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوتے، ذمے دار خود ہیں


لاہور،نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار شہبازشریف کو قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گھروں میں آگ لگانے والوں کی قیادت اور ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف چوہدری شجاعت حسین کے فارمولے پر عمل کرتے اور پھر بھی ان کو بجلی نہ ملتی تو ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔

انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں سستے یوٹیلٹی اسٹورز پر بازار سے کم قیمت پر معیاری اشیا کی فراہمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے جبکہ پنجاب میں ''خادم اعلیٰ'' کے رمضان بازاروں میں مہنگائی کی شکایت کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمتیں اور بہتر معیار برقرار رکھنے کے باعث خریداری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پنجاب حکومت کے رمضان بازار مہنگائی اور بدانتظامی کے باعث اجاڑ پڑے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ لاہور میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں