صدر نے بلوچستان میں گورنرراج کے نفاذ کی سمری پردستخط کردئیے

گورنربلوچستان نواب ذوالفقارمگسی صوبے کے چیف ایگزیکٹو بن گئے۔

گورنربلوچستان نواب ذوالفقارمگسی صوبے کے چیف ایگزیکٹو بن گئے تاہم بلوچستان حکومت اورکابینہ کو برطرف کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

صدرآصف علی زرداری نے بلوچستان میں گورنرراج کے نفاذ کی سمری پردستخط کردئیے۔


وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت بلوچستان حکومت کی برطرفی اورصوبے میں گورنرراج کے نفاذ سے متعلق سمری صدرمملکت کوبھجوائی تھی۔

صدرنے رات گئے سمری پردستخط کردئیے جس کے تحت صوبے میں 2 ماہ کے لئے عملی طورپرگورنرراج نافذ ہوگیا، گورنربلوچستان نواب ذوالفقارمگسی کو صوبے کا چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا جبکہ ایف سی کو صوبے میں پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story