مصر نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان ایک ہفتے کے لیے ملتوی

وزیر اعظم ھشام کو کابینہ کے 19وزرا کے تقرر کا اختیار مل گیا،قلمدانوں کیلیے مشاورت جاری


July 30, 2012
وزیر اعظم ھشام کو کابینہ کے 19وزرا کے تقرر کا اختیار مل گیا،قلمدانوں کیلیے مشاورت جاری, فوٹو فائل

LARKANA: مصر کے صدارتی ترجمان ڈاکٹر یاسر علی نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے مشیروں پرمبنی کمیٹی دو اگست بروز جمعرات حکومت کے قیام کا اعلان کرے گی۔ گزشتہ روزجاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں تاخیر اس لیے کی گئی ہے کیونکہ ڈاکٹر محمد مرسی حکومت کے اختیارات اور ملک کو درپیش چیلنجز کے مطابق حکومت کی ذمہ داریوں پر مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ نامزد وزیر اعظم ہشام قندیل کو اپنی کابینہ کے انیس وزرا کے تقرر کا اختیار دیا گیا ہے تاہم وزارتوں کے بقیہ قلمدانوں کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اختیارات اور مزید وزارتوں کے بارے میں خفیہ مشاورت بھی ہو رہی ہے۔ وزارتوں کے لیے نامزد امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل ابھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں