سانحہ کوئٹہ جاں بحق ہونےوالے 86 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سانحہ کوئٹہ کےخلاف یکجہتی کونسل نے 86 لاشوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر جمعہ کی دوپہر سے دھرنا شروع کیا تھا


ویب ڈیسک January 14, 2013
آج نماز ظہر کے بعد جاں بحق افراد کی مرحلہ وار نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ فوٹو فائل

دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونےوالے 86 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد ان کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سانحہ کوئٹہ کےخلاف یکجہتی کونسل نے 86 لاشوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر جمعہ کی دوپہر سے مطالبات کے حق میں دھرنا شروع کیا ، شدید سردی اور بارش کے باوجود خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے چار روز تک دھرنا جاری رکھا تاہم گزشتہ رات وزیراعظم کی جانب سے مطالبات تسلیم کئے جانے پرآج دھرنا ختم کردیا گیا اور بعد نماز ظہر جاں بحق افراد کی مرحلہ وار نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کوئٹہ میں علمدار روڈ پر دو دھماکوں کے دوران 100سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں سے زیادہ ترافراد کا تعلق ہزارہ شیعہ برادری سے تھا،جاں بحق افراد کے لواحقین نے علمدارروڈ پر لاشوں کورکھ کر اس وقت تک دھرنا دیا جب تک وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ختم کرکے صوبے میں گورنرراج کے نفاذ کا اعلان نہیں کردیا۔

دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی آئی جی بلوچستان کے دفتر کے سامنے دو روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |