کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

پہلے مرحلے میں جنرل گروپ کے امتحانات ہورہے ہیں جبکہ 15اپریل سےشروع ہونےوالےدوسرے مرحلےمیں سائنس گروپ کےامتجانات ہوں گے


ویب ڈیسک March 28, 2017
امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل اورخصوصی ویجیلنس ٹیمیں قائم تشکیل دی گئی ہیں: فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ بھرمیں آج سے میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آج سے میٹرک جنرل گروپ امتحانات کا آغازہوگیا ہے، جنرل گروپ میں 45 ہزارسے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں، امتحانات کا اگلا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہوگا اوردوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات ہوں گے۔

کراچی میں جنرل گروپ کے 45 ہزارطلبہ امتحانات دے رہے ہیں جن کے لیے جنرل گروپ کےامتحانات کیلیے 83 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ آج دسویں جماعت کے طلبہ اختیاری مضامین کے پرچے دے رہے ہیں، جن میں عربی، فارسی اورامورخانہ داری کے پرچے ہوں گے۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے رپورٹنگ سیل اور خصوصی ویجیلنس ٹیمیں قائم تشکیل دی گئی ہیں جب کہ تمام امتحانی مراکز پردفعہ 144 نافذ ہے۔

واضح رہے رواں برس حکومت سندھ نے مردم شماری کے باعث میٹرک کے امتحانات دو مرحلوں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |