کراچی میں موبائل فون سروس بحال

گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بند ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی


ویب ڈیسک January 14, 2013
گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بند ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی فوٹو: فائل

کراچی میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بند ہونے والی موبائل فون سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے جس کے بعد موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل کمپنیوں کی سروس کی فراہمی رات گئے منقطع ہونا شروع ہوگئی تھی جس کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موبائل کمپنیوں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بھی سروس بندرکھنےکی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔