سپریم کورٹ نے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کانوٹیفکیشن طلب کرلیا

حکومت چند ملزموں کوپکڑنا ہی نہیں چاہتی، چیف جسٹس


/// January 14, 2013
مستونگ اور کوئٹہ میں مارے گئے لوگوں کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے، حکومت چند ملزموں کوپکڑنا ہی نہیں چاہتی. چیف جسٹس فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کانوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو صدر کی طرف سے امن وامان کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے اسلم رئیسانی کی حکومت ختم کرتے ہوئے بلوچستان میں گورنرراج نافذ کردیا ہے جس پر چیف جسٹس نےانہیں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے نوٹی فکیشن پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پرچیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ مستونگ اور کوئٹہ میں مارے گئے لوگوں کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے، انہوں نے کہا کہ حکومت چند ملزموں کوپکڑنا ہی نہیں چاہتی، کیس کی مزید سماعت 19 جنوری کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |