سعد رفیق کو عوام سے زیادہ مجرم وزیراعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے عمران خان

وزیر ریلوے کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


ویب ڈیسک March 28, 2017
وزیر ریلوے کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف۔ فوٹو : فائل

KHAR: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے بجائے مجرم وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، کبھی ''ببر شیروں'' سے قوم کو دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کو لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ مجرم وزیر اعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر مجرموں کو بچانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، ریلوے کے وزیر کواحساس ذمہ داری ہوتا تو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر جانے کو ترجیح دیتے مگرجب وزیر اعظم خود ہٹ دھرمی سے کام لے تو وزیروں کو اخلاقیات کون سکھائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |