طاہرالقادری کا لانگ مارچ کھاریاں سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں

بلیو ایریا میں واقع بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ رکھیں


ویب ڈیسک January 14, 2013
بلیو ایریا میں واقع بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ رکھیں. فوٹو اے ایف پی

طاہرالقادری کا لانگ مارچ کھاریاں سےاسلام آباد کی جانب روں دواں ہے۔

لاہورسے شروع ہونےوالے لانگ مارچ نے لالہ موسی کےقریب ناشتہ کے لئے پڑاؤ ڈالا جہاں منہاج القرآن کےسربراہ طاہرالقادری نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے حققوق غصب کئے بیٹھےہیں حکومت جو مرضی کر لےدھرناپارلمینٹ کے سامنے ہوگا، خطاب کے بعد لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگیا۔

روات دینہ اورراولپنڈی میں بھی کئی قافلے لانگ مارچ کے انتظار میں کھڑے ہیں جووہاں سے مرکزی جلوس کے ساتھ شامل ہوں گے ، اسلام آباد میں سعودی ٹاورکےقریب اسٹیج بنانے کی تیاری جاری ہیں جہاں شرکا پہلے سے موجود ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو حدود سے کوسوں دور ہی روکا جائےجس کے لئے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی کے حصار قائم کئے جاچکے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد کو جوڑنے والی شاہراہ پر فیض آباد کے مقام پر کنٹینروں کا حصار قائم کیا گیا ہے۔

اہم تجارتی مرکزبلیو ایریا میں واقع بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ رکھیں جبکہ الیکٹرانکس دکانوں کےمالکان کو اپنا سامان گوداموں میں منتقل کرنے کابھی حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں