بلوچستان میں گورنرراج کے نفاذ سےقبل اعتماد میں نہیں لیاگیانوازشریف

صورت حال کا جائزہ لے رہےہیں کہ گورنرراج کےنفاذ سے بلوچستان میں کوئی بہتری آئے گی یا نہیں، نواز شریف

صورت حال کا جائزہ لے رہےہیں کہ گورنرراج کےنفاذ سے صوبے میں کوئی بہتری آئے گی یا نہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنرراج کےنفاذسےقبل اعتمادمیں نہیں لیاگیا۔

نواز شریف کی زیر صدارت جاتی عمرہ لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا بلوچستان کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہوا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں گورنرراج کے نقاذ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا تا ہم مسلم لیگ(ن)صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے کہ گورنرراج کےنفاذ سے صوبے میں کوئی بہتری آئے گی یا نہیں۔


اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ سے قبل مسلم لیگ (ن) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا صرف آگاہ کیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 2 مرتبہ بلوچستان کی صورت حال پر نواز شریف کو فون کیا جس پر نواز شریف نے کہا تھا کہ آج وہ اپنی جماعت سے مشاورت کے بعد انہیں آگاہ کریں گے ، لیکن ان کے جواب کا انتظار کئے بغیر فیصلہ کردیا گیا ہے۔

پرویز رشید نےکہا کہ بلوچستان اور کراچی کے حالات کاجائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیوں دونوں جگہ لاشیں گر رہی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story