بھارت نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

بھارت کے رویندرا جدیجا میچ اور سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے


Sports Desk March 28, 2017
بھارت کے رویندرا جدیجا میچ اور سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے، فوٹو : اے ایف پی

بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو انہیں میچ اور سیریز میں فتح کیلیے 10 وکٹوں پر 87 رنز درکار تھے جو انہوں نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ لوکیش راہول نے 76 گیندوں پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ قائم مقام کپتان اجنکیا راہانے 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ مرلی وجے 8 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے، چتیشور پجارا رن بنائے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 300 رنز بنائے تھے، کپتان اسٹیون سمتھ نے سیریز کی تیسری سنچری اسکور کی۔ جواب میں بھارت نے 332 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور بھارت کو فتح کیلیے 106 رنز کا ہدف دیا تھا۔ چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا میزبان بھارت نے جیتا تھا جبکہ تیسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |