فلیگ میٹنگ کے دوران پاک فوج نے بھارتی فوج کے حملے کے ثبوت پیش کردیئے

عسکری حکام نے فلیگ میٹنگ کے دوران پاک فوج پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات مسترد کر دیئے۔

عسکری حکام نے بھارتی فوجی حکام کو بھارتی فوجیوں کی گنیں اور خنجر ثبوت کے طور پر دکھا دیئے۔ فوٹو: رائٹرز

لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کے بعد پاک بھارت کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ میں پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی چوکی پر حملے کے ثبوت پیش کردیئے دوسری جانب پاکستان نے فائر بندی کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پونچھ سیکٹر میں پاک بھارت کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں پاک فوج کے حکام نے بتایا 6 جنوری کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر میں حملہ کیا، حملہ آور بھارتی فوجی جوابی کارروائی پر اپنی گنیں چھوڑ کر بھاگ گئے، ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے بھارتی فوجی حکام کو بھارتی فوجیوں کی گنیں اور خنجر ثبوت کے طور پر دکھا ئےاس کے علاوہ جنوری میں بھارتی فوج کی 10 سے زائد سرحدی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی بتائیں جن میں پاک فوج کے نائیک سمیت 2 جوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔


دوسری جانب عسکری حکام نے بھارت کی جانب سے پاک فوج پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسترد کر دیا۔


واضح رہے کہ فلیگ میٹنگ میں پاک بھارت عسکری حکام نے ایک دوسرے پر فائر بندی کے طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ لائن آف کنٹرول پرفائربندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کا واحد حل طے شدہ طریفہ کارکے عمل میں ہی مضمر ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story