سیکریٹری دفاع کی بطور چیئرمین پی آئی اے تقرری خلاف قانون ہے سپریم کورٹ

پی آئی اے میں نقصانات کا تعلق سیکریٹری دفاع کی بطور چیئرمین تقرری سے نہیں، اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک January 14, 2013
پی آئی اے میں نقصانات کا تعلق سیکریٹری دفاع کی بطور چیئرمین تقرری سے نہیں، اٹارنی جنرل فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں سیکریٹری دفاع کی بطور چیئرمین پی آئی اے تقرری خلاف قانون ہے.

چیف جسٹس کی سربرای میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے بدانتظامی کیس میں سیکرٹری دفاع کے دو عہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت اٹارنی جنرل کو 24 جنوری تک سیکریٹری دفاع کو چیئرمین پی آئی اے لگانے سےمتعلق جواب پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

چیف جسٹس نےکہاکہ اگر نوٹی فکیشن پر ان کا نام نہیں تو وہ چیف ایگزیکٹو نہیں ہو سکتے، انہوں نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی طلب کرلیا۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نےکہا کہ پی آئی اے میں نقصانات کا تعلق سیکریٹری دفاع کی بطور چیئرمین تقرری سے نہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |