خواتین كواپنے دفاع كیلئے ذہنی اورجسمانی طور پرمضبوط ہونا ہو گا شلپاشیٹھی

بدقسمتی سے بھارت میں خواتین كو ہراساں كرنے كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو كہ افسوسناک ہیں،شلپا شیٹھی


APP January 14, 2013
خواتین کو اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ وہ مردوں کے ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں، شلپاشیٹھی. فوٹو: رائٹرز

بالی ووڈ اداكارہ شلپاشیٹھی نے کہا کہ خواتین كو اپنے دفاع كے لئے ذہنی اور جسمانی دونوں طریقوں سے مضبوط ہونا ہوگا تاكہ وہ اپنا تحفظ یقینی بناسکیں۔


اداكارہ شلپاشیٹھی نے كہا ہے كہ خواتین كے پاس طاقت ہے لیكن انہیں اس كا صحیح استعمال نہیں آتا، اداكارہ شلپاشیٹھی نے یہ بات ذاتی دفاع "اینف از اینف" كی مہم كی تقریب كے دوران كہی، انہوں نے كہا كہ بدقسمتی سے ملک میں خواتین كو ہراساں كرنے كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو كہ افسوسناک ہیں۔

شلپا نے کہا کہ خواتین كو ذاتی دفاع كے لئے ذہنی اور جسمانی دونوں طریقوں سے مضبوط ہونا ہوگا تاكہ وہ اپنے تحفظ كو یقینی بنا سكے اور مردوں كے ستم كا ڈٹ كر مقابلہ كر سكیں۔

واضح رہے کہ مہم كی تقریب كا اہتمام شلپاشیٹھی كے شوہر راج كندرا نے كیا جس کا مقصد خواتین میں مارشل آرٹ سیكھنے كی اہمیت كو اجاگر كرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |