مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید
قابض فوج نےکچھ نوجوانوں کا محاصرہ کررکھا تھا جن کو چھڑانےکیلئےدیگرکشمیری وہاں پہنچےتو بھارتی فوجیوں نےگولیاں برسادیں
مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں قابض بھارتی فوجییوں نے 3 کشمیریوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں قابض بھارتی فوجیوں نے کچھ نوجوانوں کا محاصرہ کررکھا تھا جن کو چھڑانے کے لیے دیگر کشمیری احتجاج کرتے ہوئے وہاں پہنچے تو بھارتی فوجیوں نے ان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے 2 نوجوانوں کی شناخت زاہد راشد اور ثاقب احمد کے ناموں سے ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔