گوگل کا جی چیٹ ختم کرکے نئی ایپ لانے کا اعلان
26 جون سے گوگل ٹاک یا جی چیٹ سروس بند کی جارہی ہے، گوگل
RAWALPINDI:
سرچ انجن اور ویب سروس کی مشہور کمپنی گُوگل نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں گُوگل ٹاک یا جی چیٹ اور اس کی ایپ کو بند کردیا جائے۔
گوگل کی جانب سے گُوگل ٹاک یا جی چیٹ اور اس کی ایپ کو بند کرنے کے بعد اسے استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین اس کی جگہ قدرے کم استعمال ہونے والی ایپلی کیشن گُوگل ہینگ آؤٹ استعمال کرسکیں گے۔
اس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی ہے کہ گُوگل اپنی بعض ایپلی کیشن اور سہولیات میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے۔ اس سال 26 جون سے جی میل چیٹ یا جی چیٹ کے نام سے مشہور سروس اور فون ایپ دونوں بند ہوجائیں گی اور اس کی جگہ گُوگل ہینڈ آؤٹ استعمال کی جاسکے گی جو چار سال قبل متعارف کرائی گئی تھی۔ جی چیٹ 2005 میں پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھی۔
گُوگل نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ وہ میسجنگ اور چیٹنگ کے لیے ایکس ایم پی پی پر بھی اپنا انحصار ختم کررہا ہے اور اس کی وجہ کچھ بھی ہو اصل بات یہ ہے کہ اب آپ گوگل ہینگ آؤٹ کی عادت اختیار کرلیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 75 لاکھ سے زائد افراد جی چیٹ کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔
گوگل وائس کا آپشن بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ گُوگل نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں تمام صارفین کو اس سے آگاہ کیا جائے گا اور اینڈروئیڈ استعمال کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ پلے اسٹور سے ہینگ آؤٹ ایپ انسٹال کریں۔