اسمتھ نے برہمی کے اظہار پر معافی مانگ لی

اسٹیون اسمتھ کو ڈریسنگ روم سے مرلی وجے کوگالی دیتے اور ’دھوکے باز‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا


Sports Desk March 28, 2017
اسٹیون اسمتھ کو ڈریسنگ روم سے مرلی وجے کوگالی دیتے اور ’دھوکے باز‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا . فوٹو : فائل

FAISALABAD: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے چوتھے ٹیسٹ میں مرلی وجے کی بے ایمانی پر ڈریسنگ روم سے برہمی کے اظہار پر معافی مانگ لی۔

مرلی نے گیند گراؤنڈ سے چھونے کے باوجود ہیزل ووڈ کیخلاف کیچ کا دعویٰ کیا جو ری پلیز میں پکڑا گیا تھا، اس موقع پر اسٹیون اسمتھ کو ڈریسنگ روم سے مرلی وجے کوگالی دیتے اور 'دھوکے باز' کہتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ میچ کے اختتام پراسٹیون اسمتھ نے اپنی حرکت کو جذباتی ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسمتھ کی چالاکی پکڑی گئی

واضح رہے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بھی بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ڈی آر ایس کے معاملے پر چالاکی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور ریویو کیلیے ڈریسنگ روم کی جانب دیکھنے پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا جس پر کوہلی نے اسمتھ پر بے ایمانی کا الزام لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں