اسٹار اسکرین ایوارڈز رنبیر اورعرفان بہترین ہیرو جبکہ ودیابالن بہترین ہیروئن قرار
19ویں اسکرین ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض شاہ رخ خان، کرن جوہر اور آیوشمان خرانا نے انجام دئیے۔
19ویں اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں رنبیر کپور اورعرفان خان مشترکہ طور پر بہترین ہیرو جب کہ ودیا بالن بہترین ہیروئن قرار پائیں۔
اسٹار اسکرین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہفتے کو بندرا کرلا کمپلیکس میں منعقد گئی جس کی میزبانی کے فرائض شاہ رخ خان، کرن جوہر اور آیوشمان خرانا نے انجام دئیے۔ رنبیرکپورکو فلم ''برفی'' اورعرفان خان کو''پان سنگھ نومر''میں عمدہ اداکاری پرمشترکہ طورپربہترین اداکا ر کے ایوارڈ سے نوازاگیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ودیا بالن کو فلم "کہانی" پر دیا گیا۔
تقریب میں بگ بی یعنی امیتابھ بچن کو ایک خاص ایوارڈ "آئیکانک لیجنڈ" سے نوازا گیا جبکہ ان کےبیٹے ابھیشیک بچن کو بہترین کامیڈی کا رول نبھانے پر ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے کہا کہ اسٹاراسکرین ایوارڈ کی انتظامیہ نے مجھے ''آئیکانک لیجنڈ'' سے نوازا جوکہ میرے لئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔
19ویں اسٹاراسکرین ایورڈز تقریب میں سال 2012 کے لئے ''برفی'' اور''پان سنگھ نومر'' بہترین فلم کے لئے منتخب ہوئیں جب کہ آنجہانی ہدایت کار یش چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔