کوئٹہ سانحہ علمدار روڈ میں جاں بحق 86افراد کوسپردخاک کردیا گیا

میتوں کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے پڑھائی۔


ویب ڈیسک January 14, 2013
علمدار روڈ بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہزاروں سوگواروں نے میتوں کے ساتھ 4دن دھرنا دیا۔ فوٹو : آئی این پی

علمدار روڈ میں دھماکوں میں جاں بحق 86 افراد کی میتوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پیر کی صبح مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد میتیں اٹھالی گئیں، نماز ظہر کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس نے 86 میتوں کی نماز جنازہ پڑھائی جنہیں بہشت زہرہ قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ علمدار روڈ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ہزاروں سوگواروں نے 86 میتوں کے ساتھ مسلسل 4دن تک دھرنا دیا۔ کوئٹہ سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے تناظرمیں صوبے کا دوہ کیا جہاں انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد صوبے میں گورنر راج کے نفاذاورصوبائی حکومت کی برطرفی کا فیصلہ کیا اس بات کا اعلان انہوں نے علمدارروڈ پر پنجابی امام بارگاہ میں ہزارہ برادری کے افراد سے اظہارتعزیت کے دوران کیا بعدازاں یکجہتی کونسل نے صدرکی جانب سے صوبے میں گورنر راج کی سمری پردستخط کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں