شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں گرفتاری دیدی

پولیس کی ٹیم دبئی میں موجود ہے جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شاہ رخ جتوئی کو وطن واپس لائے گی،آئی جی سندھ

شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں گرفتاری دی دی ہے۔ فوٹو: اطہر خان/ ایکسپریس ٹریبیون

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں گرفتاری دے دی ہے

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر جمیل خان نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں گرفتاری دے دی ہے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم دبئی میں موجود ہے جو آئندہ 36 گھنٹوں میں شاہ رخ جتوئی کو وطن واپس لائے گی۔


دوسری جانب شاہ رخ جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ شاہ زیب قتل کیس میں کسی بھی طرح ملوث نہیں اور وطن واپس آکر اپنی بے گناہی ثابت کروں گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کو شاہ زیب قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کی حیثیت سے 16 جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ کراچی کی مقامی عدالت نے بھی ملزم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story