ہیملٹن ٹیسٹ نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن

جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے

جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے . فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن ہو گئے۔

سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 4 وکٹ پر 321 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 489 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، گزشتہ روز سنچری بنانے والے کپتان کین ولیمسن 285 گیندوں پر 16 چوکوں ااور 3 چھکوں کی مدد سے 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیت راول 88، کولن ڈی گرینڈ ہوم 57 اور ٹام لیتھم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مورنے مورکل اور کاگیسو ربادا نے 4،4 جب کہ کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ولیمسن نے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا کیوی ریکارڈ برابر کردیا،5ہزاررنزبھی مکمل


جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 80 رنز بنا لیے ہیں جب کہ ابھی تک نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 95 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کپتان ڈوپلیسی اور کوانٹین ڈی کاک 15،15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیتن پٹیل نے 2 جب کہ میٹ ہنری اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 314 رنز اسکور کیے، کوانٹین ڈی کاک 90، کپتان ڈوپلیسی53 اور ہاشم آملہ 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 4، نیل ویگنر نے 3، کولن ڈی گرینڈ ہوم 2 جب کہ مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

 
Load Next Story