الیکشن سے قبل جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن جائیگاگورنر

وزیراعلیٰ پنجاب کا لباس اور گفتگو قومی لیڈر والی نہیں، مولا بخش چانڈیو، طارق رضا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کا لباس اور گفتگو قومی لیڈر والی نہیں، مولا بخش چانڈیو، طارق رضا کی ملاقات۔ فائل فوٹو

KARACHI:
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیخلاف پچھلے چار سالوں سے سازشیں ہو رہی ہیں، عوام کی عدالت نے نہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ قبول کیا تھا اور نہ ہی گیلانی کیخلاف فیصلے کو قبول کیا، پیپلزپارٹی کی حکومت صدر آصف زرداری کی قیادت میں شفاف الیکشن کروا کر دوبارہ حکومت بنائیگی۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی لاہور کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ایک افطار پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے عوام بڑے کرب واذیت سے گزر رہے ہیں۔ عوام نے عبدالقادر گیلانی کو جتوا کر سرخرو کیا۔ وفاقی وزیر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لباس اور گفتگو قومی لیڈر کے مطابق نہیں ہے انہوں نے خوشحال پنجاب کو کنگال کردیا۔

راجہ ریاض احمد نے وزیراعلی پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف عقل سے پیدل ہیں۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب الیکشن 2013ء سے قبل علیحدہ صوبے کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔
Load Next Story