کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پر الیکشن میں جائیں گے مریم اورنگزیب

جس طرح پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مكمل كیے دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح منصوبوں كے جال بچھائیں گے، وزیر مملکت

جس طرح پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مكمل كیے دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح منصوبوں كے جال بچھائیں گے، وزیر مملکت، فوٹو؛ پی آئی ڈی

لاہور:
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت كاركردگی پر یقین ركھتی ہے اور ہم كاركردگی كی بنیاد پر ہی الیكشن میں جائیں گے۔

اسلام آباد میں اسكول سیفٹی فریم ورك پر عملدرآمد سے متعلق قومی مشاورتی اجلاس كے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاكستان مسلم لیگ (ن) عوام كی خدمت پر یقین ركھتی ہے، وزیراعظم عوام كی خدمت کے لیے ملك كے دورے كرتے ہیں كیونكہ وزیراعظم كسی ایك صوبے كا نہیں پورے ملک كا وزیراعظم ہوتا ہے اور نوازشریف پاكستان كے وزیراعظم ہیں، ہر صوبے كا دورہ كرنا اور وہاں پر ترقیاتی منصوبے شروع كرنا ان كام ہے، وزیراعظم ملك كے تمام علاقوں كو خوشحال اور ترقی یافتہ دیكھنا چاہتے ہیں۔


مریم اورنگزیب نے کہا جس طرح صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مكمل كیے گئے ہیں ملك كے دیگر صوبوں میں بھی اسی طرح ترقیاتی منصوبوں كے جال بچھائیں گے، موجودہ حكومت نے ملك كو ترقی كی راہ پر گامزن كردیا ہے، بہت سے مسائل كے باوجود پاكستان كی ترقی كو دیكھ كر پوری دنیا حیران ہے، آج پاكستان میں سی پیك كا منصوبہ شروع ہوچكا ہے جو ایك گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے ملك كی تقدیر بدل جائے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت كاركردگی پر یقین ركھتی ہے اور ہم كاركردگی كی بنیاد پر ہی الیكشن میں جائیں گے۔ انہوں نے كہا كہ حكومت نے ناصرف لوڈشیڈنگ میں نمایاں كمی كی بلكہ گزشتہ 40 سال میں جومنصوبے نہیں لگائے گئے ان پر بھی كام ہو رہا ہے اور وزیراعظم خود ان منصوبوں كی نگرانی كر رہے ہیں، سی پیك كو دنیا بھر میں گیم چینجر سمجھا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے كہا كہ گزشتہ 3 برس سے وزیراعظم ملك بھر كے دورے كر رہے ہیں اور عوام نوازشریف كی قیادت میں دہشت گردی سے پاك پاكستان دیكھ رہے ہیں، اگر اس ترقی پر كسی نے ڈاكہ مارنے كی كوشش كی تو عوام اپنے ووٹ كے ذریعے اس سے بدلہ لے گی۔
Load Next Story