تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا

لاکھوں افراد قومی پرچم اٹھائے اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور انقلاب کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔


ویب ڈیسک January 14, 2013
جلسہ گاہ میں پہنچنے پر طاہر القادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔

لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچنے والے کئی کلو میٹر طویل لانگ مارچ میں موٹرسائیکلوں، گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کی قطاروں پر پر سوار افراد جناح ایونیو پہنچے ہیں۔ لاکھوں افراد قومی پرچم اٹھائے اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور انقلاب کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔ لانگ مارچ میں نوجوانوں کے علاوہ بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پاک سعودی ٹاور کے قریب ساری تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ دھرنے کے لئے مرکزی اسٹیج کی تیاری سمیت اشیائے خور و نوش، خیمے، کمبل اور دیگر سامان وافر مقدار میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لئے تمام سہولتوں سے آراستہ بم پروف کنٹینر بھی تیار کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ میں شامل افراد اپنے قائد طاہر القادری کے حکم پر آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں لانگ مارچ کے شرکا کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو اور دیگر اہم مقامات کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں، دہشتگردی یا لوٹ مار سے بچنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم اور دکانوں سے قیمتی اشیا کو ہٹوادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |