وزارت پرکوٹہ تقسیم کادبائوحج آپریشن میںتاخیرکاخدشہ
ہمارے پاس حج کوٹہ نہیں،نئی کمپنیوںکی اسکروٹنی کررہے ہیں،سیکریٹری مذہبی امور
حج کوٹے کی تقسیم کے سلسلے میںوزارت مذہبی امورپرغیرضروری دبائوکے باعث رواںسال حج آپریشن میںتاخیرکاخدشہ پیدا ہوگیا،دوسری جانب ٹورآپریٹرزکو حج کوٹے کی الاٹمنٹ کے حوالے سے نیب کی تشکیل کردہ کمیٹی بھی وزارت پراثراندازہونے لگی ہے جس کے باعث اب تک نہ تونئی حج کمپنیوںکی اسکروٹنی مکمل ہوسکی ہے اور نہ ٹورآپریٹرزکوسعودی عرب کے ویزے لگواکردیے گئے ہیںتاکہ وہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کی رہائشی عمارتوںکی خریداری مکمل کرسکیں۔
ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے احکامات کے بعد نیب نے ایک کمیٹی بنادی ہے جو وزارت کے رجسٹرڈکمپنیوںکے معاملات کاجائزہ لے گی وزارت کی طرف سے ابھی تک سرکاری اسکیم کے تحت ہارڈشپ کیسزکا بھی فیصلہ نہیںہوسکا ہے ۔ سیکریٹری مذہبی امور چوہدری اعظم سماء نے اس سلسلے میں ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ وزارت کے پاس کوئی حج کوٹہ نہیں ہے نئی کمپنیوںکی اسکروٹنی کی جارہی ہے اوران کے کیسز ایف بی آر کو چینکنگ کیلیے بھیجوادیے ہیںہم معاملات کوشفاف انداز میں چلا رہے ہیں۔