طاہرالقادری ماورائے آئین مطالبہ کر رہے ہیں قمر زمان کائرہ

طاہرالقادری نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنا منشورلے کر عوام کے پاس جائیں اوراقتدارمیں آکر تبدیلی لائیں،قمرزمان کائرہ


ویب ڈیسک January 14, 2013
وہ وقت گیا جب غیر ملکی بریف کیس لے کر آتا تھا اور وزیر اعظم بن جاتا تھا، قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ماورائے آئین مطالبہ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ طاہرالقادری کے مطالبات بھی بدلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی تحریکیں چلائی ہیں، پھانسی پر بھی چڑھے ہیں لیکن ہماری جدوجہد آئین کی بحالی کے لئے تھی آئین کو سبوتاژ کرنے کے لئے نہیں ۔


قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب نگراں حکومت بنانے کا وقت آئے گا تو سب سے مشاورت کی جائے گی فی الحال سب یہ سوچ رہے ہیں کہ لانگ مارچ کا اخلاقی جواز کیا ہے۔ طاہرالقادری اگر نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اپنا منشور لے کر عوام کے پاس جائیں اور اقتدار میں آکر تبدیلی لائیں۔


وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ وقت گیا جب غیر ملکی بریف کیس لے کر آتا تھا اور وزیر اعظم بن جاتا تھا، ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے لیکن غیر قانونی اقدامات کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |