حکومت بجلی بحران کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات کرے پیر پگارا

تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، غلام مصطفی کھر سے گفتگو


Staff Reporter July 30, 2012
تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں، غلام مصطفی کھر سے گفتگو, فائل فوٹو

ISLAMABAD: حر جماعت کے روحانی قائد اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اﷲ شاہ پگارا نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو اور ملک کی معیشت بہتر ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو راجہ ہاؤس میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو کئی اطراف سے چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی جماعتیں آگے آئیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران غلام مصطفیٰ کھر نے پیر پگارا کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی جس پر پیر پگارا نے کہا کہ وہ عید الفطر کے بعد پنجاب کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں کے سیاستدانوں سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں