میگا کرپشن کیس ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور

ڈاکٹر عاصم کی ضمانت 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی


ویب ڈیسک March 29, 2017
ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ان کی صحت کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور کی گئی، عدالت۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ریفری جج کے فیصلے کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ان کی صحت کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب سامری جادوگر ہے کچھ بھی کرسکتا ہے

واضح رہے کہ کرپشن کیسز میں احتساب عدالت کے جسٹس فاروق شاہ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سے متعلق کیس کے فیصلے میں تضاد سامنے آیا تھا جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس آفتاب گورڑ کو ریفری جج مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں