ایان علی کی کسٹم عدالت کی جانب سے جرمانے کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایان علی کے وکیل کی مسلسل عدم حاضری کے باعث درخواست خارج کی


ویب ڈیسک March 29, 2017
کسٹم عدالت نے ایان علی پرغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس میں مساوی جرمانہ عائد کیا تھا فوٹو: فائل

KARACHI: ہائی کورٹ نے ایان علی کی کسٹم عدالت کی جانب سے جرمانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے ایان علی پرکسٹم عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران کسٹم کی جانب سے ایڈوکیٹ چوہدری محمد نوازعدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ ایان علی کے وکلا اس مرتبہ بھی پیش نہ ہوئے۔ جس پرعدالت عالیہ نے ایان علی کے وکیل کی مسلسل عدم حاضری کے باعث درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے ایان علی پران سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کے مساوی جرمانہ عائد کیا تھا جسے ایان علی کے وکلا نے اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم کسٹم اپیلیٹ کورٹ میں جرمانے کے خلاف درخواست ایان علی کے وکیل کی عدم دستیابی پر ہی خارج کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں