جھل مگسی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی بھابھی اور چچی قتل 2 بچے زخمی

گلزار نے اپنے گھر کی خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی

شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی، بھابھی اور چاچی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ فوٹو: فائل

شوہر نے گھر میں بچوں کے درمیان لڑائی پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت 3 خواتین کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے کھتور میں گلزار نامی شخص کے گھر میں بچوں کے درمیان لڑائی پر گھر کی خواتین آپس میں الجھ پڑیں، جھگڑے سے تنگ گلزار نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، بھابھی اور چچی موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گلزار نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واقعے کے بعد اہل خانہ لاشیں اور زخمی بچے ضلع کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال لے گئے لیکن وہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث انہیں بچوں کو لاڑکانہ لانا پڑا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Load Next Story