حمزہ میزائل سے ڈرون کو گرایا جا سکتا ہے ڈاکٹر قدیر

خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ،امریکا جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کردیتاہے


INP July 30, 2012
خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ،امریکا جب چاہتا ہے ڈرون حملہ کردیتاہے. فوٹو فائل

لاہور: ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اگر کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل نہ کی گئی تو خدانخواستہ ملک ٹوٹ سکتا ہے۔ اتوارکو اپنے ایک انٹر ویومیں ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ ہماری خود مختاری کو گروی رکھ دیا گیا ہے' امریکا جب چاہتا ہے کہ ڈرون حملہ کر دیتا ہے۔

پاکستان کے پاس ڈرون حملے روکنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے اور حمزہ میزائل سے ڈرون طیاروں کوگرایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کیلیے منتخب اداروں نے قراردادیں پاس کیں لیکن وہ عدالتی فیصلوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے' موجودہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف بھی چند روز کے مہمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں