فاٹا میں کمرشل اور زرعی صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز
کمرشل صارفین کےٹیرف میں1.95 روپے، صنعتی صارفین کیلیے 2.45 روپے اور زرعی صارفین کیلیے2.04روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ہے
وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی نے نیپرا کو کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی جانب سے نیپراکو بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں جن کی روشنی میں فاٹا میں کمرشل، صنعتی اورزرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ٹرائبل ایریا ڈسڑی بیوشن سپلائی کمپنی کی سفارشات میں کمرشل صارفین کے ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ ، صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ ، زرعی صارفین کے لیے ٹیرف میں 2 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز جب کہ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 2 روپے 35 پیسے فی یونٹ تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 12 اپریل کو کرے گی۔