محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

محمد عرفان پر 10 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 29, 2017
محمد عرفان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کو ایک سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے جس میں سے وہ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل رہیں گے۔ اگر اس دوران محمد عرفان ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے سمیت پی سی بی کے اینٹی کرپشن لیکچر کا حصہ بنیں گے تو ان کی بقیہ 6 ماہ کی پابندی ختم ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پابندی کے دوران وہ ہر قسم کی کرکٹ سے دور رہیں گے اور ان کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی معطل رہے گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : فکسنگ کیس؛ محمد عرفان وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار

پریس کانفرنس کے دوران محمد عرفان کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں انہیں معطل کردیا گیا تھا، انہیں دو الگ الگ جگہ پر اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے پیشکشیں ٹھکرا دی تھیں، بدقسمتی سے اس کی اطلاع پی سی بی کو نہیں دے پایا جس پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔


واضح رہے کہ سینٹرل کانٹریکٹ کے تحت محمد عرفان کو ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ دی جاتی ہے اس لحاظ سے انہیں 30 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑے گا ، اس کے علاوہ وہ آئی سی سی چیمئینز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے ہیں



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |