تحریک انصاف کے رہنما علیم خان صحافیوں سے الجھ پڑے

علیم خان نے اپنے محافظ کے ہمراہ صحافی پر حملے کی بھی کوشش کی


ویب ڈیسک March 29, 2017
علیم خان نے اپنے محافظ کے ہمراہ صحافی پر حملے کی بھی کوشش کی، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد پارٹی رہنما علیم خان صحافیوں سے الجھ پڑے اور سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ صحافی پر حملے کی کوشش بھی کی۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ علیم خان پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر قبضے کا الزام ہے جس پر عمران خان کی جانب سے تو کوئی وضاحت نہیں آئی البتہ پریس کانفرنس ختم ہونے کے فوراً بعد جب عمران خان چلے گئے تو پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے صحافی سے بدکلامی کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو 5 یا 10 مرحلے چاہیئں تو میں دے سکتا ہوں۔

زمین پر قبضے کے سوال پرعلیم خان آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی سے الجھ پڑے جب کہ اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ صحافی پر حملے کی کوشش بھی کی جس پر وہاں موجود دیگر صحافیوں نے احتجاج کیا تو وہ واپس چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں